راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ’’معرکۂ حق‘‘ کے اہم واقعات اور حقائق پر مبنی ڈاکومنٹری جاری کر دی ہے، جس میں بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کیا گیا ہے۔
ڈاکومنٹری میں پہلگام واقعے کو بھارتی شہری خود ایک جھوٹا ڈرامہ قرار دے رہے ہیں جبکہ آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارت میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈاکومنٹری میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
اس میں نہ صرف بھارت کے گرائے گئے طیاروں کے ملبے کی بین الاقوامی میڈیا فوٹیج شامل ہے بلکہ مساجد پر حملے اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے شواہد بھی دکھائے گئے ہیں۔