Get Alerts

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے انکشاف پر آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے انکشاف پر آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل

راولپنڈی : بھارتی حکومت نے آئی ایس پی آر کے یوٹیوب چینل اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کو یکم مئی کو معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام ڈی جی آئی ایس پی آر کی 29 اور 30 اپریل کی پریس بریفنگ کے بعد کیا گیا، جس میں بھارت کے مبینہ فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے پہلے ہی متعدد پاکستانی نیوز چینلز اور معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی تھی۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹنگ کو بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں نے بھی "حقائق پر مبنی" قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت میں میڈیا پر کنٹرول اور سینسرشپ کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

ٹیگز: