Get Alerts

شراب و اسلحہ کیس: وزیر اعلیٰ کے پی کے وارنٹ گرفتاری جاری

شراب و اسلحہ کیس: وزیر اعلیٰ کے پی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے ان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے پیش کی گئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی اور حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کر کے 21 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو وارنٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ٹیگز: