اسلام آباد : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی، جس میں علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اس پر عدالت نے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔