Get Alerts

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کی مسلسل غیر حاضری کے باعث ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یہ مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں علی امین گنڈا پور کے خلاف درج ہے، جس میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: