Get Alerts

شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

 شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ اس دوران، علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ان کی مسلسل غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اس کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے، جس میں شراب اور اسلحہ کی برآمدگی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ٹیگز: