نئی دہلی: برازیل نے بھارت کے ساتھ آکاش میزائل کے معاہدے کے لیے جاری مذاکرات روک دیے ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق، بھارت نے میزائل کا جدید ورژن فراہم نہ کیا، جس کی وجہ سے بات چیت ناکام رہی۔ بھارتی کمپنیوں نے پرانا ماڈل پیش کیا تھا جسے برازیل نے غیر معیاری سمجھ کر قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
یہ معاہدہ تقریباً 5 ارب بھارتی روپے کا تھا۔ برازیل نے اب فضائی دفاع کے لیے اٹلی سے تعاون کرنے کے امکانات پر غور شروع کر دیا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق، اس معاہدے کے ناکام ہونے سے بھارت کی دفاعی مصنوعات کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔