ممبئی :برازیل نے بھارت کے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری سے انکار کرتے ہوئے یورپی کمپنی MBDA کے جدید CAMM-ER سسٹم کو منتخب کر لیا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی اور تجارتی دھچکا ہے، خاص طور پر جب وہ دفاعی برآمدات بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔