Get Alerts

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکہ کے دورے کے لیے روانہ

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکہ کے دورے کے لیے روانہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک اہم دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں، وزارت خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے۔

وہ آج رات لندن میں قیام کریں گے اور کل نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے۔ 22 جولائی کو وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا جائے گا۔

دورے کے دوران، اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے بھی ملاقات کریں گے جس میں عالمی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسی طرح، اگلے ہفتے امریکی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات متوقع ہے جس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی اور امن و استحکام پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔

اس دورے کا مقصد عالمی فورمز پر پاکستان کے موقف کو مؤثر طریقے سے پہنچانا اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ٹیگز: