انٹرنیشنل کرکٹرز کی پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

انٹرنیشنل کرکٹرز کی پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد:سٹیون سمتھ، گریم سمتھ، کمار سنگاکارا سمیت انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر شاہینوں کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا پاکستان کا بڑا کارنامہ ہے، ٹائٹل جیتنے پر ہم گرین شرٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.

انہوں نے نئے ٹیلنٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی پیداوار قرار دے دیا۔پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کی خوب تعریف کی۔

8b1b319518ecdc85f63b207744456a79

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹریکچر زیادہ مضبوط نہیں، گزشتہ دس برس سے وہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ بھی نہیں ہو رہی اور نہ ہی مہنگی اکیڈمیاں ہے اس کے باوجود اس کا چیمپئنز ٹرافی جیتنا بڑی کامیابی ہے جس پر پاکستانی کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

7d0d8d3680d63228cec441fcee61f08a

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہاکہ پاکستان نے تمام شعبوں میں بھارت کو آئوٹ کلاس کیا اور بہترین کرکٹ کھیل کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنوبی افریقین ٹیم کے سابق کپتان گریم سمتھ پاکستان نے بالکل ویسے ہی کھیلا جیسے چیمپئنز کو کھیلنا چاہیے اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

c745399633f49ac96aed4a252437a4ef

آسٹریلوی قائد سٹیو اسمتھ بھی پاکستان کی شاندار پر فارمنس پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ پاکستان نے امید کے مطابق عمدہ کھیل پیش کیا اور فتح حاصل کی۔ کمار سنگاکارا نے بھارت کے خلاف فتح پر گرین شرٹس کو مبارکباد پیش کی۔ ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں فخر زمان اور حسن علی کو پاکستان سپر لیگ کی پیداوار قرار دیا۔

e60b7fea112f91121de049106593d3a9