Get Alerts

سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، مختصر فیصلہ آج سنایاجائےگا

سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، مختصر فیصلہ آج سنایاجائےگا

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق اہم کیس کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔فیصلہآج دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔

 بینچ کی سربراہی جسٹس محمد علی مظہر نے کی، جب کہ دیگر ججز میں جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل تھے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل کمیشن کو ججز کے تبادلے کا اختیار حاصل نہیں ہے، جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ کیا ماضی میں کبھی آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کسی جج کا تبادلہ ہوا؟

اس پر اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ججز کے تبادلوں کی کوئی مثال موجود نہیں، اور اس معاملے میں صدر اور وزیراعظم کا کردار بھی محدود ہے۔

تمام فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جس کا مختصر اعلان آج ہی متوقع ہے۔

ٹیگز: