Get Alerts

فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے مثبت چیزیں لے کر آ رہے ہیں، اب کوئی ہمیں ’ڈو مور‘ نہیں کہہ سکتا: فیصل واوڈا

فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے مثبت چیزیں لے کر آ رہے ہیں، اب کوئی ہمیں ’ڈو مور‘ نہیں کہہ سکتا: فیصل واوڈا

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکہ سے پاکستان کو اہم عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور یہ سفارتی کامیابی ملکی وقار میں اضافے کا باعث بنے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کو غیرمعمولی پروٹوکول ملا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے عسکری اور سفارتی کردار کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ "فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے مثبت چیزیں لے کر آ رہے ہیں، اب کوئی ہمیں ’ڈو مور‘ نہیں کہہ سکتا۔ ہم اب پیچھے بیٹھنے والے نہیں بلکہ دنیا کی نظر میں ایک فعال طاقت ہیں۔"

انہوں نے آرمی چیف کے عالمی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "مودی کو تباہ کر دیا گیا ہے، اور فیلڈ مارشل نے پاکستان کو عالمی فورمز پر ایک نئے مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔"

ٹیگز: