Get Alerts

امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشن آزادی کے سلسلے میں اسلام آباد میں آرٹس و انٹرپرینیورشپ نمائش کا انعقاد

امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشن آزادی کے سلسلے میں اسلام آباد میں آرٹس و انٹرپرینیورشپ نمائش کا انعقاد

اسلام آباد: امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشن آزادی کے سلسلے میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے اسلام آباد میں آرٹس اینڈ انٹرپرینیورشپ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

نمائش کی مہمانِ خصوصی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر تھیں، جنہوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور فنکاروں، ڈیزائنرز اور کاروباری شخصیات کے کام کو سراہا۔

تقریب میں فنونِ لطیفہ، ڈیزائن اور کاروباری شعبے سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ شرکاء نے تخلیقی صنعتوں اور انٹرپرینیورشپ کے فروغ سے متعلق اپنے منصوبے اور خیالات بھی پیش کیے۔

منتظمین کے مطابق اس نمائش کا مقصد ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا اور پاکستان و امریکا کے درمیان تخلیقی اور کاروباری تعاون کے نئے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے حکام نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ٹیگز: