نوجوان آل راؤنڈر حیات اللہ پر ایک سال پابندی لگنے کا امکان

 نوجوان آل راؤنڈر حیات اللہ پر ایک سال پابندی لگنے کا امکان

لاہور: پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی حیات اللہ کے خلاف ایکشن میں گئی۔ نوجوان آل راؤنڈر پر ایک سال پابندی لگنے کا امکان ہے۔ خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے حیات اللہ کو ڈومیسٹک کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک ہی سیزن میں دو مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنے کے جرم میں سترہ سالہ آل راؤنڈر انڈر 23 ایشیا ایمرجنگ کرکٹ کپ کی ٹیم سے آؤٹ ہو گیا۔

نوجوان آل راؤنڈر حیات اللہ نے گریڈ ون میں ایچ بی ایل اور گریڈ ٹو میں کینیڈی لینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق گریڈ ٹو میں ڈیپارٹمنٹ کینڈی لینڈ کے خلاف بھی سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں