امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت

امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت

ابوظہبی: امارات  نے  87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت دے دی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی متعدد ممالک کے لیے ایئرپورٹ پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت میں اسرائیل بھی شامل ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے ویزے سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست کی ترتیب نو کی گئی ہے جس کے تحت اسرائیل اور بھارت سمیت 87 ممالک کے شہری بغیر پیشگی ویزا کے متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکتے ہیں۔
امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر 30 سے 90 دنوں تک کا ویزا فراہم کردیا جائے گا جس میں مزید 10 دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔کن ممالک کو 30 اور کن کو 90 دن کا ویزہ آن ارائیول فراہم کیا جائے گی اس کی معلومات متحدہ عرب امارات کی آفیشل ویب سائٹ سے لی جا سکتی ہے۔ 
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گلف تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے شہریوں کو نہ تو انٹری ویزا کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی کفیل کی ضرورت ہو گی۔اماراتی وزارت خارجہ کے بقول جی سی سی ممالک کے شہری متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ایئرپورٹ یا بندرگار پر پہنچنے پر جی سی سی ملک کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ پیش کرنے کے بعد ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔
بھارتی شہریوں کو بھی متحدہ عرب امارات آنے کے لیے پیشگی ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں 14 دن کا ویزا ایئرپورٹ پر فراہم کردیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں