نقیب اللہ قتل کیس:راﺅ انوار کی انسدادی دہشتگردی عدالت میں پیشی،سماعت28 مئی تک ملتوی

نقیب اللہ قتل کیس:راﺅ انوار کی انسدادی دہشتگردی عدالت میں پیشی،سماعت28 مئی تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار اور دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا، جہاں مقدمے میں نامزد ملزم ڈی ایس پی قمر احمد نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت بند کمرے میں کی۔عدالت نے ڈی ایس پی قمر احمد کی درخواست ضمانت پر بحث کے لیے نوٹس جاری کردیئے، تاہم سرکاری وکلاء بیرو مل اور نواز کریم نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کو لکھا تھا کہ کیس بھیج رہے ہیں تو عملہ اور سرکاری وکیل بھی بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ جاں بحق

دوسری جانب آج سماعت کے دوران پولیس نے مفرور ملزمان شعیب شوٹر، امان اللہ مروت اور دیگر کی عدم گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تاحال مفرور ملزمان کاسراغ نہیں لگایا جاسکا، ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

سماعت کے دوران راؤانوار کو جیل میں بی کلاس کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر وکلاءنے دلائل دیئے۔سماعت کے بعد عدالت نے پیش کردہ سی ڈی کی کاپیاں کروا کر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 28 مئی تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ حیرت ہے سرکاری وکلاءنوٹس بھی وصول نہیں کررہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں