بارودی سرنگ دھماکہ ،پاک فوج کا بڑا نقصان 

بارودی سرنگ دھماکہ ،پاک فوج کا بڑا نقصان 

کوئٹہ:جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کے قریب گھریلو ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے سے  پاک فوج  کا جوان شہید ہو گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں پیش آیا ،فوجی قاقلےکی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سےٹکراگئی،حادثےمیں 39سالہ حوالدارسانورشہید ہو گیا جن کا تعلق جہلم سے ہے ،علاقےمیں ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

دوسری طرف سیکیورٹی فورسز  کی شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کاروائی،شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد  مارا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کاروائی  17 مئی کو کی گئی، مارے گئے دہشت گرد کی شناخت  محمد الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ،  ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔