Get Alerts

ایئر چیف کی اسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف شہید کی رہائش گاہ آمد ، سوگوار خاندان سے تعزیت

ایئر چیف کی اسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف شہید کی رہائش گاہ آمد ، سوگوار خاندان سے تعزیت

راولپنڈی: سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف راولپنڈی میں شہید کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے شہادت کو ایک عظیم قربانی قرار دیتے ہوئے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف دشمن کے حملے کے دوران پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ ان کی بہادری اور فرض شناسی کو پاک فضائیہ میں قابلِ فخر مثال قرار دیا گیا ہے۔

اس کے بعد  ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے دشمن کے حملے میں زخمی ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ انہیں اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر ایئر چیف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاک فضائیہ مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، اور ملک کو درپیش ہر چیلنج کا دلیری سے سامنا کیا جائے گا۔

ٹیگز: