Get Alerts

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو 252 رنز کا بڑاہدف

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو 252 رنز کا بڑاہدف

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو فتح کے لیے 252 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

یہ میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے مختص کیا گیا تھا، جس کے تحت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے خصوصی پنک کٹ پہن کر میدان میں شرکت کی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے نئی اوپننگ جوڑی ایلکس حیلز اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار بلے بازی کی بدولت کراچی کنگز کو 252 رنز کا ہدف دے دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 12 اوورز میں 153 رنز جوڑ کر لیگ کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داریوں میں سے ایک قائم کی، جو کہ ٹیم کی جانب سے مشترکہ طور پر سب سے بڑی اوپننگ شراکت بھی ہے۔یہ شراکت 12ویں اوور میں اس وقت اختتام کو پہنچی جب صاحبزادہ فرحان نے میر حمزہ کی گیند پر سکوپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن سیدھا کیچ عباس آفریدی کے ہاتھوں میں دے بیٹھے۔فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز بنائے، جس میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کا پی ایس ایل 10 میں تیسرا نصف سنچری اسکور تھا۔
اس کے بعد یونائیٹڈ کی ٹیم نے جلدی میں دو مزید وکٹیں گنوائیں، جب راسی وین ڈر ڈوسن ایک رن اور سلمان علی آغا سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 14.1 اوورز میں سکور 172/3 ہو گیا۔کپتان شاداب خان نے کریز پر موجود ایلکس حیلز کا ساتھ دیا اور دونوں نے اسکور میں 27 رنز کا اضافہ کیا، تاہم خوشدل شاہ نے اہم موقع پر حیلز کو آؤٹ کرکے کراچی کنگز کو بڑی کامیابی دلائی۔ایلکس حیلز نے صرف 35 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 8 شاندار چھکے شامل تھے۔حیلز کے آؤٹ ہونے کے بعد شاداب خان نے بیٹنگ کی ذمہ داری سنبھالی اور صرف 24 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، وہ آخری اوور کی دوسری گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔
شاداب نے حیدر علی کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 38 رنز کی اہم شراکت قائم کی، حیدر علی نے 9 گیندوں پر 19 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔

کراچی کنگز کی جانب سے عامر جمال، خوشدل شاہ اور میر حمزہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

ٹیگز: