لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کھلاڑی شاہد آفریدی نے پاکستان کی شکست پر پیغام جاری کرتے ہوئے نیوز ی لینڈ کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 رنز سے شکست دیدی ہے تاہم اظہر علی کے 65 رنز بھی ٹیم کے کسی کام نہیں آ سکے ۔ میچ کے فیصلے کے بعد شاہد آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کرکٹ کا شاندار کھیل ، ٹیسٹ میچ سب سے زبردست فارمیٹ ہے ، نیوزی لینڈ کو شاندار جیت پر مبارک باد دیتے ہیں اور پاکستان نے بھی بہترین کوشش کی ۔ ان کا کہناتھا کہ انشااللہ پاکستانی ٹیم دوبارہ واپس آ ئے گی ۔ شاہد آفریدی نے حسن علی اور یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے شاندار گیند بازی کی ۔
Great game of cricket. Test match cricket is a fascinating format. Congratulations New Zealand on a remarkable win! Well fought Pakistan, IA the team will bounce back from here.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 19, 2018
Well done hassan ali and Yasir Shah, great bowling!
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔