اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت اقتصادی اصلاحات کے ذریعے بہتری کی جانب گامزن ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ پاکستان کے برآمد کنندگان کومبارکباد پیش کرتا ہوں اور معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہو گیا۔
For first 4 months of our fiscal year our current account deficit has fallen by 73.5 % compared to same period last fiscal yr. Our exports of goods & services in Oct 2019 rose 20% over previous month and 9.6% over Oct 2018. I congratulate our exporters & encourage them to do more
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 19, 2019
عمران خان نے کہا کہ پاکستانی معیشت اقتصادی اصلاحات کے ذریعے بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پہلے چارماہ میں مالی خسارہ 73.5 فیصد کم ہوا۔ کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ چار سال کی نسبت بہتری کی جانب گامزن ہے جب کہ جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہے۔