Get Alerts

موٹرویز پر بائیکس چلانے کی اجازت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

موٹرویز پر بائیکس چلانے کی اجازت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے موٹرویز پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دینے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں موٹر وے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے کیخلاف کیس کا جسٹس محمد علی مظہر کا تحریر کردہ 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موٹر ویز پر بائیکس چلانے کی اجازت دینا خطرناک ہو سکتا ہے، قانون شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں۔ 
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس احتیاطی تدابیر کے تحت مخصوص علاقوں میں موٹر سائیکل پر پابندی کا اختیار ہے، موٹر وے پر تیز رفتار ٹریفک موٹرسائیکل سواروں کیلئے خطرناک ہو گی، شہریوں کی حفاظت کیلئے بائیکس پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ 

ٹیگز: