نکاراگوا کی حسینہ  مس یونیورس  منتخب

 نکاراگوا کی حسینہ  مس یونیورس  منتخب

ایل سلواڈور:نکاراگوا کی حسینہ  مس یونیورس  منتخب ہوگئیں۔نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس  نے مس یونیورس 2023 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

23 سالہ حسینہ   تاج پہننے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں۔ رواں سال کا مس یونیورس مقابلہ ایل سلواڈور میں منعقد کیا گیا جس میں 90 سے زائد ممالک کی حسیناوْں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھیں۔


 اس مقابلے میں  مس تھائی لینڈ اور مس آسٹریلیا  بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا  بین الاقوامی مقابلہ حسن ہے۔

مصنف کے بارے میں