سموگ کی خطرناک صورتحال   کے پیش نظر  اہم فیصلہ ،ماسک پہننا لازمی قرار

 سموگ کی خطرناک صورتحال   کے پیش نظر  اہم فیصلہ ،ماسک پہننا لازمی قرار

لاہور: سموگ کی خطرناک صورتحال   کے پیش نظر  اہم فیصلہ کیاگیا ہے  اورماسک پہننا لازمی قرار دیاگیا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق صوبے بھر میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بڑھتی ہوئے سموگ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت ہماری ترجیح ہے۔


صوبائی حکومت نے پنجاب کے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں تمام شہریوں کے لیے چہرے کے ماسک پہننے کے لیے ایک  ہفتے کے مینڈیٹ کا اعلان کیا۔ماسک کی پابندی لاہور ڈویژن اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں نافذ العمل ہوگی۔

11d3fc2f5318cfbe968a5a49c65934e9

مصنف کے بارے میں