پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے: بلاول بھٹو

 پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے: بلاول بھٹو

لاہور : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ 

پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر پیپلز پارٹی ڈٹ گئی ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی آئی اے کے وفد نے ملاقات  کی۔  پیپلز پارٹی اور پیپلز یونٹی کا نجکاری کیخلاف لائحہ عمل  تیار  کیا۔

بلاول بھٹو زرداری  نے کہا   ہم پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا پورا ساتھ دیں گے ۔پی آئی اے کے کسی ملازم کو بیروزگار نہیں ہونے دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں