Get Alerts

ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو "اہم نان نیٹو اتحادی" قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیے کے دوران سعودی عرب کو "اہم نان نیٹو اتحادی" (Major Non-NATO Ally) قرار دے دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک نے سٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے، اور یہ معاہدہ سعودی عرب کی دفاعی طاقت کو مزید بڑھائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران کو لگتا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی آ سکتی ہے۔

ٹیگز: