Get Alerts

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کو ایشیز سیریز کے کمنٹری پینل سے فارغ کر دیا گیا

 سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کو ایشیز سیریز کے کمنٹری پینل سے فارغ کر دیا گیا

کینبرا ؛ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کو ایشیز سیریز کے کمنٹری پینل سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، گلین میگرا کو ریڈیو کمنٹری پینل سے الگ کرنے کا فیصلہ قومی براڈ کاسٹر ادارے نے کیا، اور یہ فیصلہ ایشیز کے آغاز سے صرف دو دن پہلے کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق، گلین میگرا کو جوئے کی ایک کمپنی کے ساتھ تعلق رکھنے کی وجہ سے کمنٹری پینل سے نکالا گیا۔ یہ تعلق میگرا فاؤنڈیشن کے ساتھ جوئے کی کمپنی کے تعاون کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ قومی براڈکاسٹر کی پالیسی کے مطابق، ادارے کے ملازمین کا کسی جوئے کی کمپنی سے تعلق نہیں ہو سکتا۔

براڈکاسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے 2022 میں سابق فاسٹ بولر مچل جانسن بھی اسی پالیسی کا شکار ہو چکے تھے اور انہیں بھی ادارے سے الگ کر دیا گیا تھا۔

ٹیگز: