آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

 آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

کینبرا: آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ کا 15 سالہ کرکٹ کیرئیر ختم ہو گیا۔ ٹیٹ نے اس طویل کیرئیر میں تین ٹیسٹ لیکن محدود فارمیٹ کے 54 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا ٹیم کی نمائندگی کی اور اس دوران انہوں نے اپنی شانداراور طوفانی بولنگ سے متعدد ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔

شون ٹیسٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 161 اعشاریہ ایک کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز گیند بازوں میں دوسرے نمبر پر رہے۔

34 سالہ ٹیٹ کا کہنا ہے اگرچہ وہ کچھ سال مزید کرکٹ کھیل سکتے تھے لیکن ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا۔ انکے خیال میں آنیوالا وقت نوجوان پلیئرز کا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں