Get Alerts

مخصوص نشستوں کاکیس : جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری

 مخصوص نشستوں کاکیس : جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کی جانب سے جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل کا 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جس میں انہوں نے مخصوص 39 نشستوں پر اپنے اصل فیصلے کو برقرار رکھا جبکہ 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلے کو نظرثانی کے تحت رد کر دیا۔

فیصلے میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلہ آئین اور حقائق کے مطابق نہیں تھا اور عدالت کو یہ اختیار حاصل نہیں تھا کہ وہ امیدواروں کی سیاسی وابستگی تبدیل کرے۔ انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ 41 امیدواروں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ "اختیار سے تجاوز" تھا۔

یاد رہے کہ 12 جولائی 2024 کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں اکثریتی فیصلے میں 41 امیدواروں کو آزاد قرار دیا گیا تھا، اور ان کو دوبارہ وقت دیا گیا تھا کہ وہ فیصلہ کریں کہ کس سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 41 امیدواروں کا معاملہ عدالت کے سامنے زیرِ التوا نہیں تھا، اس لئے ان کے بارے میں اکثریتی فیصلہ غیر آئینی تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کسی امیدوار کی سیاسی وابستگی تبدیل کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔

ٹیگز: