نئی دہلی / اسلام آباد:بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارت کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ بھارتی ایئر لائنز نے 4 ہزار کروڑ روپے کے نقصانات کا دعویٰ کرتے ہوئے حکومت سے معاوضہ طلب کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، آپریشن سندور کے دوران پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ایئر لائنز کو طویل اور مہنگے فضائی راستے اختیار کرنے پڑے، جس سے کاروباری نقصان بڑھ گیا۔ بھارت نے اس نقصان سے بچنے کے لیے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست بھی حکومت کے سامنے رکھی ہے۔
ماہرین کے مطابق، 4 ہزار کروڑ روپے کے نقصانات کے باوجود بھارت کی افغانستان کے ساتھ فضائی تجارت محدود اور غیر مؤثر رہ گئی ہے۔