لاہور:محکمہ تعلیم نے سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کو مضبوط بنانے کے لیے نئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) جاری کیے ہیں۔ نئے ایس او پیز کے مطابق تمام اسکولوں میں کم از کم 8 فٹ بلند چاردیواری اور دیواروں پر ریزر وائر نصب کرنا لازمی ہوگا۔
سکولوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل فعال رکھنے کے ساتھ یو پی ایس کی تنصیب بھی ضروری ہوگی تاکہ بجلی کی بندش کی صورت میں نگرانی جاری رہے۔ علاوہ ازیں، ہر اسکول میں تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اقدامات بچوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔