بھارت نے دیوالی کے موقع پر سب پاکستانی مریضوں کے ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا

بھارت نے دیوالی کے موقع پر سب پاکستانی مریضوں کے ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا


نئی دہلی: ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے علاج کے منتظر تمام پاکستانیوں کو طبی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔


اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سشما سوراج نے لکھا، 'دیوالی کے اس پرمسرت موقع پر انڈیا تمام زیر التواء کیسز میں طبی ویزے جاری کریگا ۔اپنی ٹوئیٹ میں سشما نے پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن کو ٹیگ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ علاج کے منتظر پاکستانی مریضوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔


اس سے قبل ہندوستانی وزیر خارجہ نے ایک پاکستانی شہری کی درخواست پر بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں انڈین ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے کو کہا تھا، جنہوں نے نئی دہلی میں اپنے والد کے جگر ٹرانسپلانٹ کے موقع پر ویزے کے اجراء کی درخواست کی تھی۔