وزیراعظم نے وزارتوں سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تجاویز طلب کر لیں

وزیراعظم نے وزارتوں سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تجاویز طلب کر لیں
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے مہنگائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مختلف وزارتوں سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تجاویز طلب کی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے مہنگائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مختلف وزارتوں سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تجاویز طلب کی ہیں.

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ سندھ کے عوام صوبائی حکومت کی بدانتظامی کا شکار ہو رہے ہیں، سندھ حکومت نے مقررہ وقت میں گندم کی خریداری نہیں کی، لوگ عوام کے وسائل پر سیاست چمکانے میں مصروف ہیں ۔

 

 قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں، اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں، ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں، بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا ؟ سرکاری وسائل سے کیے گئے جلسے عوامی جذبات کی عکاسی نہیں کرتے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے آپ کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔