کیپٹن(ر) صفدر کے بعد مریم نواز کی گرفتاری سے متعلق بھی اہم خبر آگئی

 کیپٹن(ر) صفدر کے بعد مریم نواز کی گرفتاری سے متعلق بھی اہم خبر آگئی

کراچی :کیپٹن(ر) صفدر کے بعد مریم نواز کی گرفتاری سے متعلق فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا بانی پاکستان کے مزار پر بے توقیری پر بیگم صفدر کو بھی گرفتار کیا جانا چاہیے ، بیگم صفدرکومزارقائد پرعاجزی سےپاکستان کو لوٹنے پرمعافی مانگنی چاہیے تھی، عوام دیکھ رہی ہے، ہر آنے والے دن کے ساتھ میم لیگ آل شریف اور ن لیگ کے لیے رسوائی لےکر آرہی ہے۔

فیا ض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  آل پارٹیز لوٹ مار ایسوسی ایشن کا دوسرا لکی ایرانی سرکس تھا، کل ہی کہہ دیا تھا کہ بلاول، نوازشریف کی تقریر کی اجازت نہیں دیں گے، فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ مریم صفدر نے اپنے والد کی حکومت میں خوب عیش کیا، اب پیپلز پارٹی اور سندھ پولیس کا فرض بنتا ہے کہ مریم صفدر کو گرفتار کریں، سینہ تان کر اس کا کریڈٹ لیں، یہ اچھا کام ہے۔

 فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدرکومزارقائد پرعاجزی سےپاکستان کو لوٹنے پرمعافی مانگنی چاہیے تھی، عوام دیکھ رہی ہے، ہر آنے والے دن کے ساتھ میم لیگ آل شریف اور ن لیگ کے لیے رسوائی لےکر آرہی ہے۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان اور سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ پولیس پر وفاق کی جانب سے مبینہ دباؤ ڈال کر ناصرف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا بلکہ اُن (کیپٹن صفدر) کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’ایک سٹرنگ آپریشن کیا گیا ہے۔

ریاست کی جانب سے سندھ پولیس پر دباؤ ڈال کر یہ آپریشن کرایا گیا ہے، اس کا سیاسی پس منظر بھی ہے کیونکہ گوجرانولہ کے بعد پی ڈی ایم اے کا دوسرا بڑا جلسہ ہوا ہے۔ کراچی میں گرفتاری کر کے یہ تاثر دیا جائے کہ پولیس سندھ حکومت کے زیر اثر ہے۔‘