دنیا کی پہلی شمسی توانائی سے چلنے والی آف روڈ SUV کار، ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں کامیاب

دنیا کی پہلی شمسی توانائی سے چلنے والی آف روڈ SUV کار، ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں کامیاب
سورس: File

رباط: نیدرلینڈز کے طلبا نے شمسی توانائی سے چلنے والی دنیا کی پہلی آف روڈ سولر ایس یو وی بنا لی۔

نیدرلینڈز کی اِیڈھووین یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے طلبا نے اپنی گاڑی 'سٹیلا ٹیرا' کی 1000 کلومیٹر تک چلا کر آزمائش کی۔ آزمائشی ڈرائیو میں انہوں نے سفر کا آغاز مراکش سے کیا اور ایک چارج میں صحرائے صحارا تک 1,000 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر بجلی کی کمی کی وجہ سے رکے بغیر مکمل کیا ہے۔

 
پراجیکٹ منیجر  ویزے بوس کا کہنا ہے کہ یہ روڈ لیگل گاڑی (جو عام گاڑیوں کی طرح سڑک پر چلتی ہوں) 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے، اس کا وزن 1.2 ٹن ہے جبکہ سورج والے دن میں یہ 708 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

 
 

دورانِ آزمائش گاڑی نے اپنے اندر نصب شمسی پینلز پر انحصار کرتے ہوئے مراکش کے شمال میں واقع ساحلی علاقے سے سفر شروع کیا اور اس دوران چٹیل میدانوں، جنگلات اور صحرائے صحارا کے ریتیلے علاقوں سے گزری۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیلا ٹیرا کو ناہموار علاقوں کے سخت ماحول کو برداشت کرنے کے ساتھ مؤثر اور سورج سے چلنے کے لیے کم وزن بنانا تھا۔ اس وجہ سے اس کے لیے سسپنشن سے لے کر سولر پینلز کے انورٹر تک تقریباً ہر چیز کو خود ہی ڈیزائن کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں جدید سولر پینلز اور انتہائی کمپیکٹ اور لائٹ ویٹ کی بیٹری نصب کی گئی ہے۔ 

گاڑی میں لیتھیئم آئن بیٹری بھی نصب ہے جس کا مطلب ہے کہ ابر آلود موسم میں گاڑی کو روایتی چارجنگ اسٹیشنز سے چارج کر کے چھوٹے چھوٹے فاصلے طے کیا جاسکتے ہیں۔

منصوبے کے ٹیم منیجر ویزے بوس کا کہنا تھا کہ گاڑی میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں موجود ٹیکنالوجی سے کم از کم پانچ سے دس سال آگے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلحالان کا اسکی مزید پروڈیکشن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ویزے بوس کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں یہ کار مینوفیکچررز جیسے کے لینڈ روور اور بی ایم ڈیبلیو  کے لیے نئی گاڑی بنانے کے لیے ایک ترغیب ہو سکتی ہے تاکہ موجودہ مارکیٹ میں اے مزید مضبوط SUV کے طور پر  متعرف کروایا جا سکے۔ 

واضح رہے کہ  آف روڈ گاڑیاں وہ گاڑیاں ہوتی ہیں جو سڑک کے علاوہ ناہموار زمین پر چلائی جاتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں