اروشی کا فون کس نے چرایا، پتہ چل گیا، چور نے  واپسی کی  انوکھی شرط رکھ دی

 اروشی کا فون کس نے چرایا، پتہ چل گیا، چور نے  واپسی کی  انوکھی شرط رکھ دی

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ اروشی روٹیلا  کا  فون کس نے چوری کیا اس کا پتہ چل  گیا ہے۔ تاہم فون کرنے والے نے فون واپسی کی اہم شرط رکھ دی ہے۔ اروشی کا فون چودہ تاریخ کو پاک  بھارت میچ کے دوران سٹیڈیم میں چوری ہوگیا تھا۔ 15 اکتوبر کو انہوں نے اس کی پولیس میں رپورٹ کرائی تھی۔


اروشی نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے درخواست کی تھی کہ میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا ہے۔ اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔


اب چار دن گزرنے کے بعد اروشی روٹیلا کو ای میل موصول ہوئی ہے۔ ای میل میں لکھا ہے کہ آپ کا آئی فون میرے پاس ہے، اگر آپ اپنا آئی فون واپس لینا چاہتی ہیں تو آپ کو میرے بھائی کو کینسر سے بچانے میں میری مدد کرنی ہوگی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اروشی روٹیلا نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں ای میل کا سکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں