Get Alerts

اسحاق ڈار کا دوحہ میں طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم

 اسحاق ڈار کا دوحہ میں طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دوحہ میں طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے قیام کی سمت میں اہم قدم ہے۔ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر اور ترکیہ نے اس معاہدے میں تعمیری کردار ادا کیا ہے، اور پاکستان ان دونوں ممالک کی معاونت کو سراہتا ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وہ اگلی میٹنگ میں ترکیہ کی میزبانی میں ایک ٹھوس اور قابل تصدیق نگرانی کے طریقہ کار کے قیام کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ نگرانی کا طریقہ کار ضروری ہے تاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کی طرف اٹھنے والے دہشت گردی کے خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے، اور مزید جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ قطر کی میزبانی اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 13 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کو امن کی جانب ایک اہم پیشرفت سمجھا جا رہا ہے، اور دونوں ممالک نے سرحدی کشیدگی کو کم کرنے اور دہشت گردی کے خطرے کو روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: