Get Alerts

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘، وطن کے شہداء کو خراج عقیدت

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘، وطن کے شہداء کو خراج عقیدت

اسلام آباد: پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) نے وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا قومی نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔ یہ نغمہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کو یادگار طور پر پیش کیا گیا ہے۔

نغمے کے ذریعے آئی ایس پی آر نے وطن عزیز کی بقاء اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا ہے۔ نغمے میں نہ صرف فوجیوں کی قربانیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے بلکہ معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، جو دہشت گردی کے پے در پے حملوں میں شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان شہداء کی قربانیاں ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں، اور ان کی یادیں قوم کی طاقت کا ایک بڑا سرچشمہ ہیں۔ نغمے میں یہ پیغام بھی دیا گیا کہ خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کا عزم پاکستانی قوم کے دلوں میں موجود ہے۔

’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ نہ صرف شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کا ایک ذریعہ ہے، بلکہ یہ نغمہ پورے ملک کے عوام کو یہ پیغام دیتا ہے کہ شہداء کا ہر قطرۂ لہو پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہے۔

ٹیگز: