Get Alerts

پاکستان اور افغانستان میں معاہدہ  ۔۔۔۔دہشت گردی کی معاونت کے خاتمے پر پاکستان کی بڑی کامیابی

پاکستان اور افغانستان میں معاہدہ  ۔۔۔۔دہشت گردی کی معاونت کے خاتمے پر پاکستان کی بڑی کامیابی

اسلام آباد :پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور تزویراتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ معاہدہ پاکستان کے اُس واضح مؤقف کی جیت ہے جس میں افغانستان سے دہشت گردی کی ہر قسم کی حمایت اور سہولت کاری کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

حکومتی اور عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پوزیشن آف سٹرینتھ سے کیا گیا، جہاں افواجِ پاکستان نے زمینی سطح پر مؤثر کارروائیوں کے ذریعے دوسری جانب کو سخت پیغام دینے کے بعد مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا۔

ذرائع کے مطابق، معاہدے کی تفصیلات کو فی الحال عوامی نہیں کیا گیا تاکہ افغانستان کو چہرہ بچانے کا موقع دیا جا سکے۔ درحقیقت افغان وفد کی جانب سے کوئی بڑا مطالبہ سامنے نہیں آیا، جبکہ اصل اور جائز مطالبہ پاکستان کا تھا، جسے تسلیم بھی کیا گیا اور اس پر عمل درآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔
معاہدے کے تحت افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔مزید تفصیلی بات چیت کے لیے دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اگلی ملاقات 25 اکتوبر کو استنبول میں ہو گی، جہاں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، اس پیش رفت سے سب سے زیادہ مایوسی بھارت کو ہوئی ہے، کیونکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو ہوا دینے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔

ٹیگز: