کیون پیٹرسن نے زلفی بخاری کو مبارک باد کا پیغام بھیج کر سب کو حیران کر دیا

کیون پیٹرسن نے زلفی بخاری کو مبارک باد کا پیغام بھیج کر سب کو حیران کر دیا

لاہور : وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پر سعودی عرب میں ہیں تاہم انہوں نے بیرون ملک دورے سے قبل ہی اپنے قریبی دوست زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی تعینات کر دیاہے اور اب انہیں مبارک باد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آپ کو یہ جان کر بالکل بھی حیرت نہیں ہو گی کہ زلفی بخاری کیلئے انگلینڈ کے معروف کھلاڑی کیون پیٹرسن نے مبارک باد کا پیغام جاری کیاہے کیونکہ زلفی بخاری ایک جانی مانی کاروباری شخصیت ہیں اوروہ نوجوان ہیں اور وہ کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اسی لیے کرکٹ کی دنیا سے ان کی کافی دوستی بھی ہے ۔

انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ” میرے دوست سید ذوالفقار بخاری کو وزیراعظم کو تعیناتی پر بہت بہت مبارک ہو ، یہ دنیا میں سب سے زیادہ بہتر دکھنے والے وزیر ہیں ، نوجوان سیاست میں ۔“ کیون پیٹرسن نے اپنے پیغام میں ایک ایسی بات بھی کہی جسے جان کر پاکستانیوں کو بے حد خوشی ہو گی ۔ کیون پیٹرسن نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ” پاکستان بہترچیزوں میں آگے بڑھتے جاﺅ “ ، اس کے ساتھ کیون پیٹرسن نے 9 مرتبہ پاکستان کا جھنڈا بنایا اور اپنے دوست کی تعیناتی پر خوشی کا اظہارکیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے اور زلفی بخاری کو وزیر مملکت والا درجہ حاصل ہو گا ۔