Get Alerts

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ خاص طور پر بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

اسی طرح دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، اورکزئی اور خیبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں آسمان جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

ٹیگز: