لاہور : انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات میں ملزمان علیمہ خان، عظمیٰ خان اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔
عدالت میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جبکہ اعظم خان سواتی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔اس دوران پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس بھی عدالت میں موجود تھے۔