واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ لندن کے میئر صادق خان کو اپنی سفارش پر شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کرنا چاہتے تھے۔ برطانیہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ صادق خان کو پسند نہیں کرتے اور انہیں وہاں دیکھنا نہیں چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں صادق خان دنیا کے بدترین میئرز میں شمار ہوتے ہیں اور لندن میں جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ملک میں بھی کچھ برے میئرز ہونے کا ذکر کیا۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے ری پبلکنز سے حکومت کے اخراجات کے بل کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کی۔