غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بمباری میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ میں شدید حملوں کے باعث ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب جنوبی غزہ میں حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل اور اردن کے درمیان سرحدی پُل پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
مزید برآں، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں بھی بمباری کی ہے جہاں چھ مقامات پر حزب اللہ کے اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔خطے میں کشیدگی میں اضافہ اور شہریوں کی ہلاکتوں نے عالمی برادری کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔