مشرق وسطی کے حالات خراب کرنے کا ذمہ دار ایران ہے،امریکی وزیر خارجہ

مشرق وسطی کے حالات خراب کرنے کا ذمہ دار ایران ہے،امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن :امریکا کے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ایران پر الزمات عائد کئے ہیں کہ خطے میں جاری کشیدگی کا مقصد مشرق وسطی کے حالات کو خراب کرنا ایران کا مقصد ہے، جس علاقے میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچانا ہے۔
ریکس ٹیلر سن نے ایران پر مزید الزامات عائد کئے ہیں وہ شام ،عراق،لبنان اور یمن امریکی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق' ایران سے متعلق جامع پالیسی مرتب کر رہے ہیں جس کا مقصد ہمیں ایران کی جانب سے لاحق خطرات کو نمٹنا ہے اور یہ واضح ہے کہ یہ بہت زیادہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا تھا کہ ایران نے صدر اوباما کے دور میں طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کے جائزے کا حکم دیا ہے کہ آیا دو سال قبل ایران پر سے اٹھائی جانی والی پابندیاں امریکہ کے قومی مفاد میں ہیں یا نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار میں آئے ابھی تین ہفتے ہی گزرے تھے کہ انھوں نے ایران کو دہشت گرد ریاست‘ قرار دیا تھا۔اس کے علاوہ جب صدر ٹرمپ نے سات ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کیں تو ان میں ایران بھی شامل تھا لیکن بعد میں امریکی عدالت نے ٹرمپ کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا