برطانیہ: الیکشن کی منظوری ملتے ہی انتخابی مہم شروع ہو گئی

برطانیہ: الیکشن کی منظوری ملتے ہی انتخابی مہم شروع ہو گئی

لندن: الیکشن کی منظوری ملتے ہی برطانیہ میں انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم تھر یسامے نے بولٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ بھاری مینڈیٹ کے ساتھ واپس آنے کا عزم ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد الیکشن کے انعقاد سے بریگزٹ کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گا اور برطانیہ کو طویل مدت کیلئے استحکام حاصل ہو گا۔

دوسری جانب لیبر پارٹی کے لیڈر جیریمی کوربن نے لندن کے علاقے کرائیڈن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھریسامے نے ہیلتھ کئیر اور تعلیم سے متعلق انتخابی وعدے پورے نہیں کیے اور مباحثے میں شرکت سے بھی کترا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات فیصلہ کریں گے کہ ملک میں امیر ہی امیر تر ہو گا یا دیگر طبقوں کو بھی ترقی کا حق ملے گا۔ آٹھ جون کو منعقد کیے جانے والے ان انتخابات میں تھر یسامے اور جیریمی کوربن مدِ مقابل ہوں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں