جولیارابرٹس ایک مرتبہ پھر دنیا کی خوب اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

 جولیارابرٹس ایک مرتبہ پھر دنیا کی خوب اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

نیویارک : امریکی اداکارہ جولیا رابرٹس نے ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جو اس سے قبل کسی اداکارہ کے نصیب میں نہیں آیا۔ وہ پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں پانچویں مرتبہ دنیا  کی خوبصورت ترین عورتقرار دیا گیاہے۔

امریکی جریدے پیپلز نے اپنے نئے ایڈیشن مٰیں 49سالہ اداکارہ جولیا رابرٹس کو ایک بار پھر دنیا کی خوبصورت ترین عور ت کےاعزاز سے نوازا ہے۔وہ 2011 میں عمدہ پرفارمنس پر آسکرایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

واضح ہو کہ 49سالہ جولیا تین بچوں کی ماں ہیں اور   گذشتہ سال وہ ہالی ووڈ  کی مہنگی ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔