وزیراعظم  کی معاشی ٹیم کو مہنگائی کم کرنے کیلیے حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت

وزیراعظم  کی معاشی ٹیم کو مہنگائی کم کرنے کیلیے حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد :مشیر  اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا ورکرزکی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے ہم میڈیا سے رابطے میں ہیں۔ کچھ میڈیا کی سنیں گے کچھ اپنی سنائیں گے جس سے دونوں کی جیت ہوگی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ،وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے بنی گالہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری اور میڈیا کی پارٹنر شپ بنائی ہے۔ میڈیا کے ورکرزکی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے ہم میڈیا سے رابطے میں ہیں، کچھ میڈیا کی سنیں گے کچھ اپنی سنائیں گے جس سے دونوں کی جیت ہوگی ۔ 

مشیر اطلاعات  نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں اجلاس ہواجس میں  نئی معاشی ٹیم کوٹارگٹ دیے گئے ہیں۔وزیراعظم  نے معاشی ٹیم کو مہنگائی کم کرنے کیلیے حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور  ہم یقینی بنارہے کہ آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں۔ 

وزیر اعظم کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کل کوئٹہ کے دورے پر جارہےجہاں وہ  شہداکے ورثاسے تعزیت کریں گے،  جس کے بعد  وہ ایران اور چین کا دورہ کریں گے۔ 

انہوں نے اسد عمر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ منایا اس کوجاتا ہے جوروٹھ جائے،گھرکےفردکومنایا نہیں جاتا۔ اسد عمر ہمارے ساتھ ہیں اور وہ جلد  واپس آئیں گے،وہ  عمران خان کے  ویژن کا دفاع کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کےبغیرپارلیمنٹ اورجمہوریت نہیں چل سکتی، اپوزیشن مثبت تجاویزدیں ۔اپوزیشن  پارلیمنٹ کو یرغمال نہیں بنا سکتی۔  اپوزیشن پارلیمنٹ کو ہائی جیک کرےگی تو معاملہ آگے نہیں بڑھے گا۔