وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے صدرسے ٹیلیفونک رابطہ

 وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے صدرسے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال  اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال کا مقابلہ کرنے پر ان کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان  کو بتایا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئیں، جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی نیک تمناؤں کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مصنف کے بارے میں