Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کا قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ٹیلیفونک رابطہ،ایرانی میزائل حملے پر تشویش کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کا قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ٹیلیفونک رابطہ،ایرانی میزائل حملے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد :  وزیراعظم شہباز شریف نے قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے قطری سفیر علی مبارک الخاطر سے بات چیت میں قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور امن کی بحالی کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ قطری سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف کے فوری رابطے اور یکجہتی کے پیغام پر شکریہ ادا کیا۔

اسی طرح، وزیراعظم نے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے بھی رابطہ کیا اور حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو تیز کریں گے۔ سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت رابطے اور تشویش کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کو خطے میں امن کے لیے تعاون جاری رکھنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ایران نے امریکی حملے کے جواب میں قطر کے العدید فوجی ہوائی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے، جس کی تصدیق ایران کے سرکاری ٹی وی نے کی ہے۔ اس حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگز: